نئی دہلی، 6 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے پیر کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی (ڈیجیٹل کرنسی) پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ انہوں نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ’بلاک چین‘ ٹیکنالوجی پر مبنی ان کرپٹو کرنسیوں کے غلط استعمال کو روکنا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس ٹیکنالوجی کا کوئی مالک نہیں ہے۔دوبے نے کہاکہ پوری دنیا کرپٹو کرنسی سے پریشان ہے، کوئی بھی بلاک چین ٹیکنالوجی کا مالک نہیں ہے تو اس پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟، کرپٹو پر پابندی لگائی جائے۔